غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 2من بدبودار گوشت برآمد

بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ میں محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 2من(80)کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔۔۔
ملزم قصاب کے خلاف تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بچیانہ کے رہائشی قصاب شکیل احمد نے شہر کے عین وسط میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بنا رکھا تھا جہاں بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے ان کا مضر صحت گوشت دکانوں پر سپلائی کیا جا رہا تھا،فوڈ سیفٹی آفیسر مس کنزہ نے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم اور ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سہیل کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے وہاں سے گزشتہ روز علی الصبح 2من بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے اسے تلف کرادیا ، قصاب موقع سے فرار ہوگیا۔ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سہیل کی رپورٹ پر تھانہ بچیانہ نے مقدمہ درج کر لیا۔