میو نسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر نے بند کھڑی گاڑی کیلئے 18 لاکھ سے زائد کا پٹرول لے لیا

 میو نسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر نے بند کھڑی گاڑی کیلئے 18 لاکھ سے زائد کا پٹرول لے لیا

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )میونسپل کارپوریشن میں سرکاری خزانے کی بندر بانٹ افسر دونوں ہاتھوں سے سرکاری خزانے کو لوٹنے لگے ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے گزشتہ دو سال میں بند کھڑی گاڑی کے نام پر 18 لاکھ روپے سے زائد کا پٹرول لے لیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گاڑی ایک کلو میٹر بھی نہ چلی ذرائع کے مطابق جنوری 2023 سے 2025 تک گاڑی نہ تو کسی پٹرول پمپ پر گئی اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن میں ایئر فلٹر آئل فلٹر یا انجن آئل تبدیل کروانے آئی ۔ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس کو سرکاری طور پر ایک پوٹھوہار جیپ نمبری FS 8800 الاٹ کی گئی دو سال میں ڈپٹی چیف آفیسر نے گاڑی کو استعمال نہ کیا لیکن حیرت انگیز طور پر ہر ماہ گاڑی کے نمبر پر فیول لیا جاتا رہا مجموعی طور پر خلاف ضابطہ نہ چلنے والی کھٹارہ گاڑی کے لیے 18 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد کی رقم پٹرول کی مد میں حاصل کی گئی ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑی کیلئے پٹرول کی رسیدیں جڑانوالہ روڈ اور کنال روڈ کے دو پٹرول پمپس سے بنوائی گئی ہیں ذرائع کے مطابق اگر سرکاری گاڑی FS 8800 کی لاگ بک مائلج لیٹر کمزمپشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جائے تو بوگس فیول ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوجائے گیسی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اس بات کا ثبوت مل سکتا ہے کہ وہ کونسی گاڑی استعمال کرتی رہی ہیں ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی گئی مگر وہ معاملے کی پردہ پوشی کے لیے موقف دینے سے گریزاں رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں