انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انسانی سمگلنگ میں ملوث اور غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے ٹیم نے ساہیانوالہ میں انسانی سمگلر محمد اکرم کو گرفتار کیا۔ جو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقوم بٹورنے میں مصروف تھا۔ ملزم غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے گروہ میں بطور روٹ ایجنٹ کام کرتا تھا۔ جس کے قبضے سے پاسپورٹس، نقدی، جعلی ویزے اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔