نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ناگزیر :ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم اور ہنرسے آراستہ کرنا ناگزیر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور استقبالیہ تقریب میں فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر جمیل، ڈاکٹر محمد ریاض ورک، ڈاکٹر خالد بشیر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ فیکلٹی ممبران اپنی تدریسی و تعلیمی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے اقدامات کریں، جامع فیکلٹی ڈویلپمنٹ پر توجہ دیکر ہم تدریسی معیار کو بڑھا کر ادارے نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ناگزیر :ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر زاہد عباس نے صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن،ڈاکٹر اشعر محفوظ نے جنرل سیکرٹری، نائب صدر مین کیمپس محمد عارف، نائب صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس ڈاکٹر عمر فاروق، نائب صدر اوکاڑہ دیپالپور ڈاکٹر عدنان مختار، نائب صدر بورے والا ڈاکٹر عاشر مسرور، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نعیمہ نواز سمیت دیگر ممبران نے حلف اٹھایا۔