ٹو بہ :شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے صفائی مہم شروع

 ٹو بہ :شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے صفائی مہم شروع

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر نگرانی عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے سپیشل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔

جس کے تحت تمام پارکوں اور عوامی تفریحی مقامات کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور انہیں عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہونے کیلئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید کے دنوں میں بھی صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہو گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ تمام پارکوں، گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عید کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کی بہترین صورتحال برقرار رہے ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے کچرا مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں