ٹو بہ :ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ٹو بہ :ڈی سی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، پیڈز وارڈ، لیبارٹری، پرچی کاونٹر اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کو نہ دی گئیں تو ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، طبی آلات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری بہتری کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں