جڑانوالہ :گورنمنٹ پرائمری سکول 23گ ب کی ہونہار طالبہ کا اعزاز

جڑانوالہ :گورنمنٹ پرائمری سکول  23گ ب کی ہونہار طالبہ کا اعزاز

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 23گ ب کی ہونہار طالبہ کا اعزاز،کلاس پنجم کے سالانہ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ناظم مرکز اہلسنت جامعہ محمدیہ حفظ القرآن 23گ ب انبالیاں محمدطارق عاصم کی ہونہار بیٹی نفیسہ طارق نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 23 گ ب انبالیاں کے پنجم کلاس کے سالانہ امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ نفیسہ طارق عاصم نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اوراساتذہ کی محنت کاثمر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں قرآن پاک حفظ کرنے اوردرس نظامی مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں