ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے پر تقریب

 ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے پر تقریب

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی زیر سرپرستی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال جھنگ میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ دیگر سکولوں اور کالجز میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کالجز اور سکولوں کے انتظامی افسران و دیگر سٹاف بھی شریک تھے ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پنجاب کی ثقافت کے حوالہ سے طلبائو طالبات کی جانب سے خوبصورت سٹالز لگائے گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈ ر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل ڈے کے موقع پر ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے ،نئی نسل کی جانب سے کلچر پر مبنی سٹالز کا انعقاد خوش آئند ہے ،جھنگ اپنی تہذیب و ثقافت کے باعث منفرد کلچر کا علمبردار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پنجاب کلچر ڈے بھرپور ثقافتی انداز سے منایا جا رہا ہے ، تمام ضلعی افسران و اہلکار پگڑی پہن کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی۔مزید برآں تحصیل اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں بھی روایتی انداز میں کلچر ڈے کی مناسبت سے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں