ٹوبہ : پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

ٹوبہ : پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مکی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے روایتی پنجابی پگ پہن کر دفتری امور سرانجام دیئے اور شہریوں کے مسائل سننے کے ساتھ ثقافتی دن کی اہمیت اجاگر کی،انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ڈے ہماری ثقافت، امن، محبت، بھائی چارے اور مہمان نوازی کا علمبردار دن ہے ، زندہ قومیں اپنی روایات کو زندہ رکھتی ہیں اور ہمیں اپنے کلچر کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کی ضرورت ہے ۔اس حوالہ سے ضلع بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ طلباء نے پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے مشاعرے ، خاکے ، ٹیبلوز، لوک گیت اور پنجابی رقص پیش کئے ،پنجابی لباس، دیسی کھانے ، روایتی ساز و سنگیت اور دستکاری نے تقریبات کو چار چاند لگا دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں