آر پی او فیصل آباد کی تھانہ موچیوالا جھنگ میں کھلی کچہری

 آر پی او فیصل آباد کی تھانہ موچیوالا جھنگ میں کھلی کچہری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ موچیوالا جھنگ میں عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن بلال افتخار کیانی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ آر پی او نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،آر پی او نے عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کے حوالے سے خصوصی طور پر پولیس افسران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ان طبقات کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔کھلی کچہری کے بعد آر پی او ذیشان اصغر نے تھانہ موچیوالا کی باقاعدہ انسپکشن کی اور انہوں نے زیر التواء درخواستوں، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی، ریکارڈ مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔آر پی او نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائے اور پولیس افسران  ایسا رویہ اختیار کریں کہ شہری خود کو محفوظ، باوقار اور حقیقی غمخواروں کے حصار میں محسوس کریں ،پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔مزید برآں آر پی او فیصل آباد نے یہاں پولیس کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ اور دیگر افسر  موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں