کسا نو ں کو گندم کاشت کرنے کی سزا دی جا رہی :اسا مہ حمزہ

کسا نو ں کو گندم کاشت کرنے  کی سزا دی جا رہی :اسا مہ حمزہ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )پاکستا ن تحریک انصا ف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی اسا مہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانو ں کی زندگیا ں اجیرن بنا دیں۔۔۔

 گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے کسا ن گندم کی کٹائی سے گریزا ں ہے ،اسے پتہ ہے اخراجا ت بھی پورے نہیں ہونگے ،کسا نو ں کو گندم کاشت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، اگر فوری طور پر کسانو ں کا استحصا ل بند نہ کیا گیا تو آئندہ برسوں میں کوئی کسا ن گندم نہیں لگا ئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنی رہا ئش گا ہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ؤ ں اورکا رکنو ں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ رکن قومی اسمبلی اسا مہ حمزہ نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے کسا ن ریلیف پیکیج ایک مذاق ہے جس کا چھوٹے زمیندارو ں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں