ٹوبہ میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات جاری :عاطف ندیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر عاطف ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔۔۔
ٹریفک کی روانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں 18 چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ایک ہفتے کے دوران 3709 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 2781 گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئیں، ان خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 22 لاکھ 92 ہزار 950 روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، حادثات کی روک تھام اور شہریوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ایک محفوظ اور منظم معاشرہ قائم کیا جا سکے ۔