ایف آئی اے کی کارروائی، 18 سال سے مفرورانسانی سمگلرگرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، 18 سال سے مفرورانسانی سمگلرگرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے 18 سال سے انسانی سمگلنگ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے افغان آباد میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں سے اشتہاری ملزم محمد حسین گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تھام ملزم کے خلاف 2008 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 18 سال سے اشتہاری تھا۔ ملزم نے سال 2007 میں شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کی۔ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور بعد ازاں روپوش ہو گیا تھا جسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں