ٹو بہ :اداروں کی غفلت ، رابطہ سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث مین جھنگ روڈ سے فاریسٹ پارک گیٹ تک سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی، جس ے نہ صرف راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔
بلکہ سڑک میں پڑنے والے گہرے گڑھوں سے آئے روز حادثات بھی معمول بن چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فاریسٹ پارک کو جانے والی لنک سڑک کی مناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کے باعث مذکورہ سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور وہاں متعدد مقامات پر کئی فٹ گہرے گڑھے پڑے ہیں جہاں سے گذرتے موٹر سائیکلوں کے الٹنے سے آئے روزحادثات معمول بن کر رہ گئے ہیں ،تاہم متعلقہ اداروں نے آج تک مذکورہ خونی گڑھوں کو بند کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ،پارک میں سیر و تفریح کیلئے آنے والے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اہم سڑک کی مرمت کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں اور غفلت کے مرتکب مقامی عملہ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔