جڑانوالہ :نجی سکول میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی پروگرام
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کے مقامی سکول سسٹم میں پنجابی کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے پنجابی روایات کے مطابق کپڑے پہن کرجوش و خروش سے پنجابی کلچر ڈے منایا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مقامی نجی سکول سسٹم نے پنجابی کلچر ڈے کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بچوں نے خصوصی پرفارمنس ادا کی، پنجابی کلچر ڈے کی مناسبت سے بچوں نے مختلف قسم کے روایتی کپڑے پہن کر پنجابی کلچر ڈے منایا۔ اس موقع پر ماہر تعلیم احسن سعید رندھاوا نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور 100 طلبہ مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا ۔ ڈائریکٹرسکول طارق جاوید نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا اور ان کی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے ۔