چناب نگر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،راستے کلیئر قرار

چناب نگر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،راستے کلیئر قرار

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلع بھر میں انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری ہے ،چناب نگر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے نگرانی کی،اس موقع پربھاری مشینری سے تعمیرات مسمارکردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے ۔علاوہ ازیں امین پور بنگلہ اڈہ پر بھی تجاوازت مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیااورتجاوز شدہ غیر قانونی طور پر تعمیر 40 دکانیں ومکانات مسمار کردیئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال نے آپریشن کی نگرانی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں