پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے لیا۔ جو مبینہ طور پر معذوری اور غربت کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بھیک مانگنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔