گڑھ مہاراجہ :سکول ٹیچر برکت علی ریٹائر ہوگئے ،اعزاز میں الوداعی تقریب
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال کے ٹیچر برکت علی 39سالہ تعلیمی خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے۔۔۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں سکول پرنسپل غلام محی الدین کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی ، نقابت کے فرائض رضوان ظفر گوندل نے سرانجام دئیے جبکہ قاری قمر الزمان اورطلباء نے ریٹائرڈ ٹیچر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب میں پرنسپل غلام محی الدین ، وائس پرنسپل بشیر احمد ساقی اور دیگر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برکت علی نے محکمہ تعلیم کیلئے گراں قدر اور مثالی خدمات سرانجام دی جو جونیئر اساتذہ کیلئے مشعل راہ ہیں،تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے برکت علی کو مختلف تحائف بھی پیش کئے ۔