9 لاکھ 42 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلادیئے گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم تیسرے دن بھی جاری رہی۔
محکمہ صحت کی ٹیموں نے ابتک9 لاکھ 42 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلادیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اجلاس میں ٹیموں کی تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔مہم 27،اپریل تک جاری رہے گی والدین سے اپیل ہے اپنے پیدائش سے لے کر 5 سال تک عمر کے بچوں کو ویکسین کے دو قطرے پلواکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہم کے دوران مائیکروپلان پر خصوصی فوکس رکھا جائے 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل ہونا چاہیے ۔