ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 مقرر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کردی۔
ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں، لیبارٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ الائزہ این ایس ون سمیت وائرس کی تشخیص کیلئے کئے جانے والے ٹیسٹوں کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500روپے وصول کی جائے گی جبکہ ٹیسٹ رپورٹ مشین کا نام، ٹیسٹ کٹس کی سرٹیفکیشن، اور بیچ نمبر لکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، لیبارٹری سیل کرنے اور لائسنس معطل کرنے جیسی سزائیں دی جائیں گی۔