چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی غفلت ، لاری اڈا مین بنایا دفتر بند

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی غفلت ، لاری اڈا مین بنایا دفتر بند

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی غفلت کے باعث لاری اڈا میں بنایا گیا دفتر عرصہ دراز سے بند پڑا ہے چائلڈ پروٹیکشن کی ہیلپ لائن سے متعلق آگہی نہ ہونے کی وجہ سے گم ہونے والے یا ملنے والے بچوں کو سیدھا پولیس سٹیشن منتقل کرنا پڑتا ہے۔۔۔

 جس سے شہری کتراتے ہیں سی پی بی کے بارے میں آگہی نہ ہونے کے برابر ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے گم ہونے یا گھر سے بھاگ کر آنے والے بچوں کے لیے لاری اڈا میں ایک دفتر بنایا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دفتر میں ملازمین موجود ہوں جو کسی بھی ایسے کیس میں بچے کو فوری طور پر محفوظ کرسکیں اور والدین یا ورثا کے نہ ملنے تک بچے کو اپنی تحویل میں رکھیں اور پھر والدین کے ملنے کے بعد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بچے کو والدین کے سپرد کرسکیں لیکن چائلڈ پروٹیکشن کا یہ دفتر صرف علامتی ہے اور عرصہ دراز سے خالی پڑا ہے دفتر میں کرسیاں ٹیبل اور سامان تو موجود ہوتا ہے مگر عملہ موجود نہیں ہوتا آ گاہی مہم بھی نہیں چلائی جاتی عوام تک ادارے کے کردار کو درست انداز میں نہ پہنچانے کی وجہ سے کئی بچے پولیس تھانوں کے دھکے کھا کر چائلڈ پروٹیکشن تک پہنچتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں