وطن کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:مقررین

 وطن کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:مقررین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں سیرت چیئر اور نظامت امور طلبا کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کے حوالے سے بعنوان ہم سب کا پاکستان ایک قومی سیمینار کا انعقاد ہوا۔

 سیمینار کے مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر اکرم ورک اور ڈاکٹر عمر حیات شامل تھے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اکرم ورک کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان بڑی محنتوں اور قربانیوں سے حاصل ہوا جو اللہ کا بہت بڑا احسان ہے ۔ اپنے ملک سے محبت اور وفاداری ہم سب کا فریضہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں بحیثیتِ قوم ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر عمر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے یہ ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک ناقابلِ شکست عزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں