2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گلفشاں چوکی پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائلز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کی چوکی گلفشاں کے انچارج احسان بٹ اور کانسٹیبل نعیم طارق نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزموں کی شناخت احسان اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں گرفتار ملزمان ڈکیتی ، راہزنی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزموں کت قبضے سے نقدی، موبائلز، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔