عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا:رانا عظیم

 عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے  جدوجہد کرتا رہوں گا:رانا عظیم

کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ(ق )کے صوبا ئی جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد عظیم خاں نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر چودھری شجاعت نے مجھے مرکزمیں پارٹی کاعہدہ دے کر بڑ ی عزت سے نوازاہے ، پارٹی کی پالیسی اجاگرکرتے ہوئے عوام کے مسائل اورمشکلات حل کرنے کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر میں معززین علاقہ اور صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا دوسری سیاسی پارٹیوں نے مجھے بڑے بڑے عہدوں کی آفر کی مگر میں نے کسی آفر کو قبول نہیں کیا، عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں