ایس ایچ او بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز ساتھی سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو ایس ایچ او ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں ملزم افتخار احمد مبینہ طور پر خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے گرفتار ملزمان کو ریلیف دینے کا جھانسہ دیتے ہوئے مبینہ طور پر ان سے پیسے بٹور رہا تھا، اطلاع پر پولیس نے ملزم افتخار اور اس کے ساتھی ظہیر شاہ کو حراست میں لے لیا ،ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔