اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کاچک نمبر 412 ج ب کا دورہ
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے چک نمبر 412 ج ب کا دورہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل گرداوری کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل گرداوری کا عمل جاری ہے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے خسرہ گرداوری کا معائنہ کیا اور پٹواریوں اور گرداوروں کے ساتھ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹواریوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ریونیو کے ریکارڈ کو محفوظ طریقے سے برقرار رکھیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ زمینی صورتحال سے میل کھاتے ہیں۔