سروسز ہسپتال :ڈیڈ باڈی شفٹنگ سسٹم کا افتتاح

سروسز ہسپتال :ڈیڈ باڈی  شفٹنگ سسٹم کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سروسز ہسپتال لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شاندار اقدام کے تحت جدید ڈیڈ باڈی شفٹنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔۔۔

 میت شفٹنگ سنٹر کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رانا خرم آفتاب نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ایم ایس رانا خرم آفتاب کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے قیام کا مقصد مریضوں کے لواحقین کو بہتر اور باعزت سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جدید نظام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں