فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کھانے والی اشیاء تیار کرنیوالا کارخانہ سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ٹیموں نے ملاوٹ مافیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی،خوراک تیار کرنے والی جگہ پر چوہوں کی غلاظت کی موجودگی میں مصری اور بتاشے بنانے والے کارخانے کو سیل کر دیا جبکہ 30 کلو سے زائد ایکسپائر اشیاء اور کلو ممنوع چائنیز سالٹ بھی تلف کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 78 پوائنٹس اور 50 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشنز کیں ، قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیئے ہیں۔