کمالیہ :پریس کلب کے زیر اہتمام آزادی صحافت زندہ باد ریلی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب کما لیہ کے زیر اہتمام آزادی صحافت زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ریلی عیدگاہ خیرہ شہید چوک سے شروع ہو کر پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب کما لیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ،سینئر صحافی ر انا اسرار احمد ، ندیم عباس قمر، محمد حسین عابد، امجد سعید ،محبوب نذیر اورخرم راجپوت سمیت دیگر کی زیر قیادت ریلی میں کمالیہ کے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر رانا اسرار احمد ،محمد حسین اور ندیم عباس قمر نے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں صحافت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ، صحافیوں کو قتل اور ہراساں کیا جا رہا ہے ، حکومت بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کیلئے بھی مراعات کا اعلان کرے ،صحافی کالونیاں بنائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی آزادی اور حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔