چنیوٹ:ہزار لٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ برآمد، ضائع کر دیا

چنیوٹ:ہزار لٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ برآمد، ضائع کر دیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضانے خفیہ اطلاع پر بھوانہ میں ملاوٹی اور جعلی دودھ کی ترسیل کرنے والی دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لیں اورلیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق۔۔۔

دودھ میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرا دیا جبکہ موقع پر 1000 لٹر سے زائد ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کواپنی موجودگی میں ضائع کرادیا۔انہوں نے اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ایکشن لیا۔مزیدبرآں روز مرہ کی انسپکشنز کے دوران کریانہ سٹورز کو ممنوع اجزاء اور ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے پر36000 روپے ،فوڈ پوائنٹس کو ممنوع اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 33000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔اسی طرح 3 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات،20 کلو مربہ،8 کلو سے زائد غیر معیاری کھانے کے چیزیں بھی موقع پر ضائع کرا دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں