جڑانوالہ:کرسچین کمیونٹی کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی

جڑانوالہ:کرسچین کمیونٹی کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کرسچین کمیونٹی کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی،سالویشن آرمی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسچن کمیونٹی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جڑانوالہ میں ریلی نکالی،شرکائے ریلی سے خطاب میں اعجاز فرمان اور دیگر مسیحی رہنماؤں نے کہا پاکستان آرمی کیساتھ ملکر وطن کا دفاع مضبوط بنائینگے ، اپنے مادرِ وطن اور بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔علاوہ ازیں سالویشن چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی کمیونٹی نے پاکستان کی سلامتی، افواج پاکستان کی کامیابی اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور بھارت کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے مسیحی بھی ہر اول دستے کی طرح افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں