چور خواتین دروزہ کھلا دیکھ کر گھر کا صفایا کر گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور خواتین مبینہ طور پر نقدی، موبائل اور دیگر سامان لے کر رفو چکر ہوگئیں۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی کے رہائشی مطاہر مظفر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور خواتین گھر میں داخل ہو گئیں اور الماری میں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔