چناب نگر :دریاکنارے واقع قبرستان کی چار دیواری غائب
چناب نگر(نامہ نگار )مسلم کالونی چناب نگر میں دریاکنارے واقع قبرستان کی چار دیواری غائب، گورکن بھی نہ ہونے کی وجہ سے قبرستان کھنڈر بن چکا ۔۔
کئی قبروں کے اندر بڑے بڑے سوارخ پڑچکے ہیں اور بعض قبریں تو بالکل بیٹھ چکیں۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اس قبرستان کی چاردیواری بنوائی جائے اور قبرستان کے لئے مزید جگہ بھی الاٹ کی جائے ۔ یاد رہے یہ قبرستان بہت قدیم ہے اور یہاں جگہ اب کم پڑرہی ہے ، شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ قبرستان کیلئے مزید کسی بھی علاقہ میں جگہ دے دی جائے ۔