نوسرباز معذور محنت کش سے 20ہزار روپے کا مصالحہ خرید کر جعلی نوٹ دیکر فرار

نوسرباز معذور محنت کش سے 20ہزار  روپے کا مصالحہ خرید کر جعلی نوٹ دیکر فرار

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )نامعلوم نوسرباز معذور محنت کش سے 20ہزار روپے کا مصالحہ خرید کر20ہزار روپے کے۔۔

 جعلی نوٹ دے کر فرار ہو گئے ۔محمد ابوذر ولد محمد ریاض نامی معذور شخص کمے شاہ سی پلاٹ پیرمحل کا رہائشی ہے جو رکشہ پر مصالحہ جات فروخت کرتاہے غوثیہ چوک پیرمحل میں نامعلوم نوسر باز،، معذور محمد ابوذرسے 20ہزار روپے مالیت کا مصالحہ خرید کرکے 20ہزار کے 20 جعلی نوٹ دے کر مصالحہ ہتھیاکر لے گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں