ایف آئی اے کی کارروائی ،منی لانڈرنگ کے 3ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ،منی لانڈرنگ کے 3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے ماڈل سٹی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ۔

گرفتار افراد کی شناخت ناصر رحیم، نواص خان اور محمد سلیمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملز موں کے قبضے سے 50 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، رسیدیں اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں، جو غیر قانونی ترسیلات زر اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہے تھے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ، جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں