قانونی معاونت حاصل کرنے کے بہانے وکیل کے دفتر میں آئے ملزم فون اور نقدی لے کر فرار

قانونی معاونت حاصل کرنے  کے بہانے وکیل کے دفتر میں  آئے ملزم فون اور نقدی لے کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قانونی معاونت حاصل کرنے کے بہانے وکیل کے دفتر میں آئے ملزم مبینہ طور پر موبائل فون اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں ذکریا نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دفتر میں ملزم مبینہ طور پر قانونی معاونت حاصل کرنے کے بہانے داخل ہوئے اور دفتر کے ٹیبل سے موبائل اور نقدی سمیت دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں