کیٹل مارکیٹ کے علاوہ ،گلی، محلوں میں جانوربیچنے پر پابندی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عید قربان کے موقع پر ضلع میں قربانی کے جانوروں کی سات مقررہ کیٹل مارکیٹ کے علاوہ چوکوں،گلی، محلوں اور دیگر مقامات پر خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی طرف سے دفعہ144 کا نفاذ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ضلع فیصل آباد کی شہری حدود میں اس پابندی کا اطلاق 17مئی سے 10 جون 2025 تک ہوگا۔