مویشیوں میں اینٹی بائیو ٹیکس کے ذمہ دارانہ استعمال پر سیمینار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے اشتراک سے مویشیوں میں اینٹی بائیو ٹیکس کے ذمہ دارانہ استعمال اور اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد کے کانفرنس روم میں ہوا۔
سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کی جبکہ ڈویژن فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیوسٹاک بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے ۔تقریب میں APVOs،DDLs،SVOs،VOs،ADIOsاور DICO ڈویژن فیصل آباد سمیت متعدد فیلڈ ماہرین نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز شرکاء کی رجسٹریشن اور تعارف سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے اینٹی بایوٹکس کے احتیاط سے استعمال کی اہمیت اور لائیوسٹاک سیکٹر میں پائیدار اور سائنسی بنیادوں پر کام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر ریاست وسیع اللہ (FAO) نے عالمی سطح پر AMR فریم ورک، پاکستان کے قومی ایکشن پلان برائے AMRاور فوڈ اینیملز میں پائی جانے والی اینٹی بایوٹک مزاحمت کے بارے میں آگاہی دی۔