سابقہ دشمنی،2افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ دشمنی،2افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر دو افراد کو قابو کرکے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے دولت خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ستار کے ہمراہ پل ڈینگرو کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران ملز موں نے انہیں راستے میں قابو کرلیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں