گوجرہ :حکام کی کارروائی، 24من مردہ مرغیو ں کا گوشت برآ مد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 24من مردہ مرغیو ں کا گوشت برآ مد کر لیا، 3ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
معلو م ہوا ہے کہ فو ڈ سیفٹی آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 158 گ ب رانا صابر نا می شخص مردہ مرغیو ں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر ٖفوڈ سیفٹی ٹیم نے چھا پہ مار کر را نا صا بر سمیت 3ا فراد کو گوشت فروخت کرتے پکڑ لیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جبکہ فوڈی سیفٹی ٹیم نے 960 کلو مردہ مرغیا ں برآ مد کرلیں اور انکو تلف کردیا ۔تھا نہ صدر گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔