جھنگ میں ریسکیو 1122 کی یومِ تشکرپر تقریبات کا انعقاد

جھنگ میں ریسکیو 1122 کی یومِ تشکرپر تقریبات کا انعقاد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں میں یومِ تشکر انتہائی عقیدت، جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، یہ پروقار تقریبات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئیں۔

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جہاں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور ریسکیورز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں جو انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایمبولینس، موٹربائیک ایمبولینس اور دیگر شعبہ جات کے ریسکیورز نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ریسکیورز کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت، انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں بروقت رسپانس کے مشن کو دل و جان سے جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں