افواج پاکستان نے قوم کی حقیقی ترجمانی کی :شہباز گجر ایڈووکیٹ

احمد پور سیال(نمائندہ دنیا )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی جارحیت کا پاک افواج نے مؤثر ترین جواب دے کر پوری قوم کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح بوکھلایا ہوا ہے جو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات چیت سے راہ فرار تلاش کر رہا ہے مگر مودی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رہنماء جے یو آئی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مودی نے انڈین ریاست کے سیکولر چہرے کو شدید طور پر داغدار کر دیا اور ہندوتوا نظریہ کو پروان چڑھا کر بھارتی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ، مودی اس وقت جنوبی ایشیا ء میں امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ،عالمی ادارے فی الفور اس کا نوٹس لیں ۔