چنیوٹ میں ایس پی انویسٹی گیشن کی جامعہ مسجد رباط النور میں کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
چنیوٹ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد سلیم خٹک نے نماز جمعہ کے موقع پر جامعہ مسجد رباط النورجھنگ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج شکایت سیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء کو پولیس کی عوام دوست خدمات بارے بریفنگ دی گئی۔ محمد سلیم خٹک نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ۔