شورکوٹ:سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

 شورکوٹ:سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)پنجاب بھر کی طرح شورکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں بھی سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، طلباء کی انتخابی مہم جاری ۔

 اس حوالے سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ میاں غضنفر عباس کاٹھیہ نے کہا ہے کہ 4 بچے صدارتی نشست پرانتخاب کیلئے بطور امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں احتشام اشفاق،محمد حمزہ،عون عباس اورمحمد معراج شامل ہیں جبکہ نائب صدر کیلئے 5 امیدوار سعد فاروق،مزمل حسین،نایاب حیدر جعفری،محمد عقراش،سید علی نقی حیدر شامل ہیں ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدوار وں فراز اختر شاہین اورمحمد فرحان میدان میں ہونگے ، 1700 طلباء ووٹ کاسٹ کریں گے ، تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں