گودام سے لاکھوں مالیتی موٹریں، اے سی اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی موٹریں، اے سی، ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی بلال طاہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گودام کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں ملزمان لاکھوں مالیت کی موٹریں، سائن بورڈ، سوئی گیس میٹر، پائپ، اے سی، ایل سی ڈی، ٹوٹیاں، واٹر ٹینک اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔