سمندری :مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا
سمندری (نمائندہ دنیا )مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چک نمبر470گ ب میں دیرینہ عداوت کے شاخسانہ پر مسلح افراد نے شہری کو گولیاں مار دیں، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ، ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے ۔اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔