تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کے احکامات
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات خلاف آپریشن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈویژنل کمشنر مریم خان نے اس سلسلہ میں اجلاس طلب کرکے جاری کریک ڈاؤن بارے بریفنگ لی۔انہوں نے اس موقع پر شہروں میں شاہراؤں اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن،شجر کاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں شہروں کی خوبصورتی،میونسپل سروسز کی بہتری اور پبلک سروس ڈیلیوری کے دیگر معاملات بارے بھی احکامات جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر مریم خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز بیوٹیفکیشن پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز مقرر کرکے عملدرآمد کرائیں،کسی جگہ کھلے گٹروں بارے شکایت نہیں ملنی چاہیے ،فیصل آباد ڈویژن میں آوارہ کتوں کی تلفی میں غفلت پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے قائم ریلیف کیمپس مکمل طور پر فعال ہونا چاہئے۔