اے ٹی ایم میں گھس کے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اے ٹی ایم میں گھس کے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد میں محمد زبیر بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا کہ۔۔۔
اچانک دو مسلح ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں گھس آئے اور شہری سے دو موبائل فون اور نقدی لوٹ کر راہ فرار اختیار کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملز موں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ۔