پیر خادم حسین چوراہی کا عرس شیخوپور میں منایا گیا

 پیر خادم حسین چوراہی کا  عرس شیخوپور میں منایا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)برصغیر پاک وہند کی عظیم درگاہ چورہ شریف کے پیر خادم حسین با دشاہ چوراہی کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے دارالنور کوٹھی پیر آصف چورہ شریف شیخوپور میں منایا گیا ۔

جس کی صدارت پیر سید علی طاہر بادشاہ گیلانی مرکزی سجادہ نشین دربار گوہربار نقشبندیہ مجددیہ نوریہ چورہ شریف نے فرمائی ۔محفل میں ملک بھر سے علما ءکرام ،نعت خواں حضرات اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز 2بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، مولانا حافظ محمد احمد ، حافظ سکندر علی اور عالم دین علامہ مولانا محمد فاروق نے عقیدت کے پھو ل نچھاور کئے جبکہ اختتامی دعا پیر سید علی طاہر بادشاہ گیلانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں