فوج نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا:خان بہادر

 فوج نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا:خان بہادر

بچیانہ(نمائندہ دنیا )ممبر پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارتی بزدلانہ کارروائیوں پر پاک فوج نے دندان شکن جواب دے کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پوری قوم ا فواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔۔۔

 بچیانہ میں جلدریسکیو 1122 سٹیشن قائم ہوجائے گا۔ وہ گذشتہ روز بچیانہ میں الحاج میاں محمد رفیق طاہر کے ڈیرہ پر معززین علاقہ سے گفتگوکررہے تھے ۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت صوفی علی اکبر، ثناءاﷲخان نیازی، سید مقدس حسین زیدی، سید محسن عباس ٹیپو شاہ، ملک فیاض اور رائے رضا کھرل سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے انکے بزدلانہ حملے کے جواب میں 5جنگی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی،دشمن بھارت کا تمام مواصلاتی نظام ہیک کرکے ائیر بیسز و ایس آر400سسٹم تباہ کردیا جو قابل تحسین ہے ، پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آج وطن عزیز کا نام پوری دُنیا میں روشن ہے اور دُنیا پاک فوج کی صلاحیتوں کے گن گارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کو ایمرجنسی کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے بچیانہ میں ریسکیو 1122کا اسٹیشن قائم کیاجائے گا تاکہ بچیانہ شہر و گردونواح کے افراد اس سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں